ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اسمارٹ سٹی منصوبے کے نام پر بغیرمعاوضہ دیئے آشیانے اجاڑے جارہے ہیں

اسمارٹ سٹی منصوبے کے نام پر بغیرمعاوضہ دیئے آشیانے اجاڑے جارہے ہیں

Sat, 23 Jul 2016 18:10:59    S.O. News Service

سیلاب متاثرین کو مٹی ملاکردیاجارہاہے گند م ،کانگریس سڑک پراتری،اندورمیں احتجاج
اندور، 23؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مدھیہ پردیش کی اقتصادی دارالحکومت اندور میں اسمارٹ سٹی منصوبے کے نام پر لوگوں کو معاوضہ دیے بغیر ان کے گھر توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس آج سڑک پر اتری اور احتجاج کیا۔اسمارٹ سٹی منصوبے کی مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف پارٹی کی نکالی گئی ریلی میں ریاستی کانگریس صدر ار یادو شامل ہوئے۔یادو نے اس دوران نامہ نگاروں سے کہاکہ اندور میں گھنی آبادی والے اور پہلے سے تیار علاقوں کو اسمارٹ سٹی منصوبے کیلئے چنا گیا ہے۔بیابانی علاقے میں اس منصوبے کے تحت سڑک کی تعمیر کے نام پر لوگوں کے برسوں پرانے گھرتوڑدیے گئے اور اس کے بدلے انہیں معاوضے کے طور پر ایک روپیہ تک نہیں دیاگیا۔انہوں نے ریاستی حکومت کواندھی،گونگی اور بہری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ان لوگوں کے درد کا احساس نہیں ہے، جن کے آشیانے اسمارٹ سٹی منصوبے کے نام پر اجاڑے جا رہے ہیں۔یادو نے کہاکہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کانگریس اسمارٹ سٹی منصوبے کے خلاف نہیں ہے۔لیکن ہمیں اس کے طریقوں پرسخت اعتراض ہے۔اس منصوبے کے تحت ان جگہوں کا انتخاب کیا جانا چاہیے تھا، جہاں بنیادی سہولیات کی شدید کمی ہے۔انہوں نے بھوپال میں سیلاب متاثرین کوامدادفراہم کرنے کے نام پرمٹی ملاکرگندم بانٹے جانے کے معاملے میں بھی ریاستی حکومت پر نشانہ لگایا۔ریاستی کانگریس صدرنے کہاکہ جب بھوپال میں یہ حالت ہے، تو آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ریاست کے دوسرے علاقوں میں اس سلسلے میں کیا حالت ہوگی۔ریاست میں گندم مافیا سرگرم ہیں۔


Share: